• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کلائمکس 

میری نئی فلم کی عکس بندی جلد شروع ہونے والی ہے۔

کیا آپ اس میں کام کرنا پسند کریں گے؟

فلم ڈائریکٹر ابو علیحہ نے پوچھا۔

لیکن میں تو اداکار نہیں ہوں، اسکول ٹیچر ہوں،

میں نے جواب دیا۔

اسکول ٹیچر ہی کا کردار ہے۔

میں فلم میں حقیقت کا رنگ بھرنا چاہتا ہوں۔

کہانی لکھتے ہوئے بار بار آپ کا خیال آیا۔

ابو علیحہ نے کہا۔

کیا اس فلم میں اسکول ٹیچر ہیرو ہے؟

میں نے خوش ہوکر دریافت کیا۔

نہیں، بس ایک سین ہے۔

ابو علیحہ نے بتایا،

اس میں مفلس اسکول ٹیچر بھوک سے مر جاتا ہے۔

تازہ ترین