ایرانی وزارتِ صحت کے ترجمان حسین کرمانپور کے مطابق ایران پر 8 اور 9 جولائی کو ہونے والے امریکی حملوں میں 14 افراد شہید جبکہ 78 زخمی ہوئے۔
ترجمان ایرانی وزارتِ صحت نے جاری بیان میں کہا ہے کہ جنگ بندی کے باوجود امریکا نے 2 روز کے دوران 5 صوبوں کو حملوں کا نشانہ بنایا۔
بیان کے مطابق زخمی ہونے والے 78 افراد میں سے 47 اب بھی مختلف اسپتالوں میں زیرِ علاج ہیں۔
ایرانی وزارتِ خارجہ کے مطابق دیگر زخمیوں کو طبی امداد فراہم کرنے کے بعد اسپتالوں سے فارغ کر دیا گیا ہے۔