• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان میں بھی سپر بلیو مون کا نظارہ کیا گیا

دنیا کے مختلف ممالک کی طرح پاکستان میں بھی سپر بلیو مون کا نظارہ کیا گیا۔

سپارکو کے مطابق پیر 19 اگست 2024ء کی رات 11 بج کر 26 منٹ پر آسمان پر سپر بلیو مون وقوع پذیر ہوا۔

اس طرح کے واقعات اوسطاً ہر 10 سال بعد ہوتے ہیں جبکہ یہ سال کا پہلا سپر مون تھا، جس میں چاند 14 فیصد بڑا اور 30 فیصد زیادہ روشن دکھائی دیا۔

’سپر بلیو مون‘ دو الگ الگ ظاہر ہونے والے فلکیاتی مظاہر کا امتزاج ہوتا ہے، جو ’سپر مون‘ اور’بلیو مون‘ کے قمری چکر کے ایک ہی تاریخ پر رونما ہونے پر نظر آتا ہے۔

قومی خبریں سے مزید