کراچی(اسٹاف رپورٹر)عوامی کالونی پولیس نے پاکستان مخالف نعرے لگانے والے ہوٹل ملازم احمد اللہ ولد ذکریا کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ،مقدمہ میں کہا گیا ہےکہ ملزم کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ہے، ملزم واقعے کے بعد سے غائب ہے ،پولیس کاکہنا ہےکہ پاکستان مخالف نعرے لگانے والا غیر ملکی معلوم ہوتا ہے۔