• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گلوکار عامر غلام علی کی غزلوں اورگیتوں پرمشتمل دو ویڈیو والیمز مکمل

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) اپنے دور کے مقبول گائیک کی نئی نسل بھی اب اپنے اس خاندانی فنی صلاحیتوں کو اختیار کرکے اسے جدید آہنگ کے ساتھ آگے بڑ ھانے میں مصروف ہیں۔ غزل گائیک  غلام علی  کے صاحبزادے گلوکار عامر غلام علی کی گائی غزلوں اور  گیتوں پر مشتمل  دو ویڈیو والیمز دبئی میں مکمل کرلی گئی۔  قبل ازیں اس والیم کے بعض گیت  خاران، کاغان اور نتھیا گلی میں ریکارڈ کیےگے۔ یہ والیمز بیک وقت بھارت اور پاکستان میں ریلیز کرنے کے انتظامات کیے گئے ہیں ۔ عامر غلام علی کا کہنا ہے کہ اپنے ان والیمز میں بعض نئے چہرے بھی پیش کیے ہیں ۔ ہم نے پوری   کوشش کی ہے کہ نئے اور باصلاحیت آوازیں اور چہرے بھی پیش کریں۔
تازہ ترین