• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بیٹی کی رخصتی پر اداکار سلیم شیخ آبدیدہ، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

---اسکرین گریب
---اسکرین گریب

پاکستانی شوبز انڈسٹری کے سینئر اداکار سلیم شیخ لاہور میں بیٹی سلینا سلیم کی رخصتی کے موقع پر جذبات پر قابو نہ رکھ سکے اور آبدیدہ ہوگئے۔

بیٹی کی رخصتی کی ویڈیو انسٹاگرام پر شیئر کی گئی، جس میں سلیم شیخ کو بیٹی کو رخصت کرتے ہوئے آنسو بہاتے دیکھا جاسکتا ہے، سلینا نے گاڑی میں بیٹھنے سے پہلے والد کو گلے لگایا اور الوداع کہا۔

شیخ خاندان میں گزشتہ چند روز سے سلینا کی شادی کی تقریبات جاری تھیں، شادی کی تقریبات میں پہلے شیندی کی تقریب منعقد ہوئی، جس کے بعد رخصتی ہوئی، دونوں تقریبات کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر زیرِ گردش ہیں۔

سلیم شیخ پاکستانی ٹیلی ویژن کے سینئر اداکار ہیں، جنہوں نے ’پڑوسی‘، ’سنہرے دن‘، ’فیری ٹیل‘، ’کلو‘، ’راہیں‘ اور ’دکھ سکھ‘ سمیت متعدد ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے۔

 وہ اداکار جاوید شیخ کے چھوٹے بھائی اور بہروز سبزواری کے برادرِ نسبتی ہیں، سلیم شیخ کی اہلیہ نوشین ہیں اور ان کی 3 بیٹیاں انامتا، نشمیا اور سلینا ہیں۔

رخصتی کی ویڈیو پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے ملے جلے ردعمل کا اظہار کیا گیا، کئی صارفین والد کے جذبات دیکھ کر آبدیدہ ہو گئے۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید