• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی، کارساز کے قریب ٹریفک حادثے کا مقدمہ درج

فائل فوٹو
فائل فوٹو

کراچی کے علاقے کارساز کے قریب ٹریفک حادثے کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ 

پولیس کے مطابق مقدمہ متوفی عارف کے بھائی کی مدعیت میں بہادر آباد تھانے میں درج کیا گیا۔ 

پولیس کے مطابق حادثے کا سبب بننے والی گاڑی کی خاتون ڈرائیور بھی زخمی ہے، ملزمہ کو سر پر چوٹ لگی ہے، جناح اسپتال میں سی ٹی اسکین کیا جارہا ہے۔

ٹریفک حادثے میں باپ بیٹی جاں بحق اور 5 افراد زخمی ہوئے، چار افراد معمولی زخمی ہوئے جبکہ ایک شخص کی حالت تشویشناک ہے۔

قومی خبریں سے مزید