• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہم خطے میں سب سے زیادہ مہنگی بجلی دے رہے ہیں: اویس لغاری

وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری—فائل فوٹو
وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری—فائل فوٹو

وفاقی وزیرِ توانائی اویس لغاری نے کہا ہے کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ ہم خطے میں سب سے زیادہ منہگی بجلی دے رہے ہیں۔

ایک بیان میں اویس لغاری نے کہا کہ 2 گھنٹے لوڈشیڈنگ برداشت کر لیں تو 50 ارب روپے کی بچت ہو جاتی ہے، بجلی بچانے کے اہم اقدامات میں پنکھوں کو کم واٹ پر منتقل کرنا ہے۔

وزیرِ توانائی کا کہنا ہے کہ لوڈشیڈنگ ختم کرنے کے لیے حکومت نے نئے پلانٹس لگائے، صارف پر اس وقت بوجھ 10 روپے فی یونٹ تھا جو ڈالر کی قیمت بڑھنے سے بڑھ گیا۔

اویس لغاری نے کہا کہ بجلی کی اوسط قیمت اس وقت 44 روپے فی یونٹ ہے، غریب صارفین کو بجلی سستی دے رہے ہیں جن کا بوجھ دیگر صارفین اٹھا رہے ہیں۔

ان کا مزید کہنا ہے کہ مہنگی بجلی کی وجہ سے انڈسٹری بند ہو رہی تھی، انڈسٹری کو کم قیمت پر بجلی دے رہے ہیں اس کا بوجھ حکومت نے اٹھایا ہے، ہم نے خاموشی کے ساتھ آئی پی پیز پر کام شروع کر دیا تھا، یہ بات وزارت سے لیک ہوئی کہ آئی پی پیز سے متعلق کچھ ہونے والا ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ ہماری مدد ہوگئی شاید جو بات وزارت کھل کر نہیں کر رہی تھی وہ انہوں نے کر دی، آئی پی پیز سے متعلق خوشخبری دیں گے، پاکستان آگے کی طرف جائے گا۔

قومی خبریں سے مزید