قومی احتساب بیورو (نیب) نے نارووال اسپورٹس سٹی کمپلیکس ریفرنس چار سال بعد بند کردیا۔ احتساب عدالت نے ریفرنس واپس لینے کی درخواست منظور کرلی۔
احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا نے نیب کی درخواست منظور کی۔
نیب نے نارووال اسپورٹس سٹی کمپلیکس ریفرنس بند کرنے کی درخواست دائر کی تھی جبکہ وفاقی وزیر احسن اقبال کو ہائیکورٹ پہلے ہی بری کر چکی ہے۔
نارووال اسپورٹس سٹی اسکینڈل میں نیب نے 23 دسمبر 2019 کو احسن اقبال کو گرفتار کیا۔ 2020 میں ریفرنس دائر کیا اور 2022 میں اسلام آباد ہائی کورٹ نے احسن اقبال کو بری کر دیا تھا۔
نیب نے ہائیکورٹ کے احسن اقبال کو بری کرنے کا حوالہ دے کر ریفرنس واپس لینے کی درخواست دائر کی تھی۔
سابق ڈی جی اسپورٹس بورڈ اختر نواز گنجیرا کے خلاف بھی ریفرنس ختم کردیا گیا۔