• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بانیٔ پی ٹی آئی کا جنرل فیض حمید کے اوپن ٹرائل کا مطالبہ

فائل فوٹو
فائل فوٹو

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان نے جنرل ریٹائرڈ فیض کے اوپن ٹرائل کا مطالبہ کر دیا۔

اڈیالہ جیل میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے بانیٔ پی ٹی آئی نے کہا ہے کہ میں مطالبہ کرتا ہوں جنرل فیض حمید کا اوپن ٹرائل کیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ اوپن ٹرائل میں میڈیا کو کوریج کی رسائی دی جائے۔

سابق وزیرِ اعظم کا کہنا ہے کہ اوپن ٹرائل سے ملک کا فائدہ ہوگا اور پاکستان ترقی کرے گا۔

دوسری جانب سیکیورٹی ذرائع نے بانیٔ پی ٹی آئی کے فیض حمید سے متعلق اڈیالہ میں ریمارکس پر ردِ عمل کا اظہار کر دیا۔

سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ بانیٔ پی ٹی آئی بتانے والے کون ہوتے ہیں کہ فیض حمید کا ٹرائل اوپن کورٹ میں ہو گا یا نہیں۔

سیکیورٹی ذرائع نے کہا کہ اگر بانیٔ پی ٹی آئی کا اس معاملے میں ٹرائل ہوا تو تسلی رکھیں اوپن ہی ہو گا، ساری دنیا کو پتہ چلے گا کہ وہ کیا کرتے اور کرواتے رہے ہیں۔

قومی خبریں سے مزید