سیکیورٹی ذرائع نے بانی پی ٹی آئی کے لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ فیض حمید سے متعلق اڈیالہ میں ریمارکس پر ردِ عمل کا اظہار کیا ہے۔
سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ بانیٔ پی ٹی آئی بتانے والے کون ہوتے ہیں کہ فیض حمید کا ٹرائل اوپن کورٹ میں ہو گا یا نہیں۔
سیکیورٹی ذرائع نے کہا ہے کہ اگر بانیٔ پی ٹی آئی کا اس معاملے میں ٹرائل ہوا تو تسلی رکھیں اوپن ہی ہو گا، ساری دنیا کو پتہ چلے گا کہ بانیٔ چیئرمین کیا کرتے اور کرواتے رہے ہیں۔
واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان نے جنرل ریٹائرڈ فیض کے اوپن ٹرائل کا مطالبہ کیا ہے۔
اڈیالہ جیل میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے بانیٔ پی ٹی آئی نے کہا تھا کہ میں مطالبہ کرتا ہوں جنرل فیض حمید کا اوپن ٹرائل کیا جائے۔
انہوں نے کہا تھا کہ اوپن ٹرائل میں میڈیا کو کوریج کی رسائی دی جائے، اوپن ٹرائل سے ملک کا فائدہ ہوگا اور پاکستان ترقی کرے گا۔