ایران میں پاکستانی زائرین کی بس حادثے کے 23 زخمیوں کی تفصیلات جاری کردی گئیں۔
ایرانی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ زخمیوں میں 20 مرد اور 3 خواتین زائرین شامل ہیں، زخمی زائرین کی عمریں 22 سے 74 برس کے درمیان ہیں۔ پاکستانی زائرین کا علاج خاتم الانبیا اسپتال ابر کوہ اور شہید بہشتی اسپتال میں جاری ہے۔
زخمیوں میں 22 سالہ صنم، 34 سالہ کنیز زہرا، 28 سالہ خانم کلثوم، 50 سالہ استاد گل، 25 سالہ بابر علی، 25 سالہ ظہور حسین شامل ہیں۔
ایرانی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ زخمیوں میں 35 سالہ فیاض علی، 74 سالہ غلام عباس، 23 سالہ خورشید علی 28 سالہ ماجد علی، 58 سالہ محبت علی، 50 سالہ حیدر علی بھی شامل ہیں۔
37 سالہ جاوید، 40 سالہ شاہ ولی، 40 سالہ مجہول علاویہ، 35 سالہ راشد سومرو، 37 سالہ رابیل فریدی، 22 سالہ مقدس شولائی، 35 سالہ سکندر علی، 32 سالہ عبدالوہاب، 54 سالہ نثار احمد اور 32 سالہ عبدالوہاب دادل بھی زائرین بس حادثے کے زخمیوں میں شامل ہیں۔