• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایران میں پاکستانی زائرین کی بس کے حادثے کی سی سی ٹی وی فوٹیج آگئی


ایران میں پاکستانی زائرین کی بس کے حادثے کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی ہے۔

اس سی سی ٹی وی ویڈیو میں بےقابو بس کو انتہائی تیز رفتاری سے فٹ پاتھ پر چڑھنے کے بعد الٹتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

ایران کے شہر یزد میں گزشتہ شب پیش آئے بس حادثے میں 35 پاکستانی زائرین جاں بحق اور 23 زخمی ہوئے۔

ایرانی حکام کے مطابق پاکستانی زائرین کا علاج خاتم الانبیا اسپتال ابرکوہ اور شہید بہشتی اسپتال میں جاری ہے۔

ایرانی وزارت خارجہ نے بس حادثے کے 23 زخمیوں کی تفصیلات جاری کردی ہیں۔

ایرانی وزارت خارجہ کے مطابق زخمیوں میں 20  مرد اور 3 خواتین زائرین شامل ہیں جن کی عمریں 22 سے 74 برس کے درمیان ہیں۔

قومی خبریں سے مزید