پاکستان تحریکِ انصاف کے رکنِ پنجاب اسمبلی امتیاز محمود کو پولیس نے حراست میں لے لیا۔
پولیس ایم پی اے امتیاز محمود کو قیدیوں والی وین میں لے کر روانہ ہو گئی۔
پولیس نے تحریکِ انصاف کے ایک کارکن کو بھی ٹھوکر نیاز بیگ سے حراست میں لے لیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار کارکن کو تھانہ چوہنگ لے جایا جا رہا ہے۔
وزیرِ داخلہ محسن نقوی کی زیرِ صدارت رات گئے امن و امان کا جائزہ لینے سے متعلق اجلاس ہوا جس میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ امنِ عامہ برقرار رکھنا ہماری اولین ترجیح ہے۔
وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی کا کہنا تھا کہ کسی کو ریڈ زون میں آنے کی اجازت نہیں دے سکتے، احتجاج کرنا ہر ایک کا حق ہے، احتجاج مناسب جگہ پر ہونا چاہیے، احتجاج سے عوام کے روز مرہ کے معمولات میں خلل نہیں پڑنا چاہیے۔