• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

محکمۂ خوراک پنجاب: گندم کی خوردبرد میں 9 ملازمین کے ملوث ہونے کا انکشاف

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو 

محکمۂ خوراک پنجاب کے گوجرانوالہ پی آر سینٹر سے 1422 میٹرک ٹن گندم کی خوردبرد میں 9 ملازمین ملوث پائے گئے۔

محکمۂ خوراک پنجاب کے ترجمان کے مطابق سرکاری گندم کی پرائیویٹ فلار ملز کو غیر قانونی فروخت پر محکمانہ تحقیقات کی گئیں، 1422 میٹرک ٹن گندم کی خوردبرد میں 9 ملازمین ملوث پائے گئے۔

محکمۂ خوراک پنجاب کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ملوث سرکاری ملازمین کے خلاف اینٹی کرپشن میں درخواست دائر کی جا چکی ہے، اسپیشل آڈٹ کے دوران بے ضابطگیاں سامنے آنے پر محکمانہ کارروائی کی ہدایت بھی کی گئی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ سیکریٹری فوڈ نے پنجاب بھر کے گوداموں کی رپورٹ 7 روز میں پیش کرنے کی ہدایت کی ہے، سیکریٹری فوڈ نے جعلسازی و غفلت پر متعدد ملازمین کے خلاف پیڈا ایکٹ کے تحت کارروائیاں کی ہیں۔

محکمۂ خوراک پنجاب کے ترجمان نے کہا ہے کہ محکمے میں چھپی کالی بھیڑوں کے خلاف آپریشن کلین اپ جاری ہے۔

قومی خبریں سے مزید