• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برطانیہ فیک نیوز سے فسادات میں ملوث ملزم کا 1 روزہ جسمانی ریمانڈ

لاہور (نمائندہ جنگ) برطانیہ میں فیک نیوز کے ذریعے فسادات میں ملوث ملزم کوایک روزہ جسمانی ریمانڈ پر ایف آئی اے کے حوالے کردیا گیا،فرحان کیخلاف پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا،ذرائع کے مطابق،اپنی ویب سائٹ مشہور کرنے کیلئے فیک نیوز کا سہارا لیا،۔ملزم فرحان آصف کوگزشتہ روز ایف آئی اے نے لاہور کی ضلعی عدالت میں پیش کردیا۔جوڈیشئل مجسٹریٹ نے تفتیشی افسر کو ملزم سے جلد تفتیش مکمل کرنے کی ہدایت کی ۔ ایف آئی اے نے چودہ دن کا جسمانی ریمانڈ مانگا تھا۔ ملزم کے خلاف مقدمہ پیکا ایکٹ کی دفعہ9اور10اے کے تحت درج کیا گیا۔ جس کی زیادہ سے زیادہ سزا تین سے چار سال ہے۔ لاہور سے گرفتار31سالہ ملزم فرحان آصف دو بچوں کا باپ اور ڈیفنس فیز فور کا رہائشی ہے۔اس کا بھائی پولیس میں ہے۔
اہم خبریں سے مزید