• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

50 لاکھ ڈالرز کا نقصان ہوچکا، حکومت سے انٹرنیٹ مسائل حل کرے، فری لانسرز کا مطالبہ

علامتی فوٹو
علامتی فوٹو

انفارمیشن ٹیکنالوجی (آئی ٹی) انڈسٹری سے وابستہ فری لانسرز نے حکومت سے انٹرنیٹ مسائل حل کرنے کا مطالبہ کردیا اور کہا کہ ہمارا 50 لاکھ سے ڈالر سے زائد کا نقصان ہوچکا ہے۔ 

لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے فری لانسر ثاقب اظہر کا کہنا تھا کہ 18 لاکھ لوگ ای کاروبار سے وابستہ ہیں، حکومت انٹرنیٹ کے مسائل حل کرے۔

انہوں نے کہا کہ مصنوعی ذہانت (اے آئی) سے وابستہ لوگوں کا کاروبار تباہ ہوگیا ہے۔

انکا کہنا تھا کہ اب تک ہمارا 50 لاکھ ڈالر سے زائد کا نقصان ہوچکا ہے، حکومت جو کام بھی کرے ہمیں اعتماد میں لے۔

قومی خبریں سے مزید