رکنِ قومی اسمبلی، پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما ایم این اے ارباب عامر ایوب اور شہاب چمکنی پشاور پہنچ گئے۔
پی ٹی آئی کے ذرائع کے مطابق گزشتہ روز ارباب عامر ایوب اور شہاب چمکنی کو ترنول پولیس نے گرفتار کر لیا تھا۔
اسلام آباد کے علاقے ترنول میں پولیس پر فائرنگ کرنے کے الزام میں ارباب عامر ایوب کو گرفتار کیا گیا تھا۔
پولیس ذرائع کا کہنا تھا کہ ارباب عامر ایوب کی فائرنگ سے ایس ایچ او سمیت 8 پولیس اہلکار زخمی ہوئے تھے۔
پولیس ذرائع کے مطابق ارباب عامر ایوب کے ساتھ ایم پی اے کے امیدوار ملک شہاب چمکنی بھی گرفتار ہوئے تھے۔
پولیس نے ملزمان کا اسلحہ اور گاڑیاں بھی قبضے میں لے لیں تھیں۔