• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

غزہ جنگ بندی مذاکرات، نیتن یاہو کی امریکی تجویز پر آمادگی کی خبروں کی تردید

اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو— فائل فوٹو
اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو— فائل فوٹو

اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے غزہ جنگ بندی مذاکرات کے اگلے دور کے لیے دوحہ میں پیش کی جانے والی نئی امریکی تجویز پر آمادگی کی خبروں کی تردید کر دی۔

نیتن یاہو نے کہا ہے کہ اسرائیل غزہ اور مصر کے درمیان موجود تنگ سرحدی پٹی فلاڈیلفی کوریڈور پر بین الاقوامی فورس کی تعیناتی پر غور کر رہا ہے۔ 

1 معاہدے پر غور ہو رہا ہے: امریکی مندوب

اس معاملے پر امریکی مندوب لنڈا تھامس گرین فیلڈ نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کو بتایا ہے کہ مشرقِ وسطیٰ میں امن کے لیے کوششیں جاری ہیں، جنگ بندی و یرغمالیوں کی رہائی کے ایک معاہدے پر غور کیا جا رہا ہے۔

دیر البلح و خان یونس میں مزید 47 فلسطینی شہید

دوسری جانب اسرائیلی فورسز کے غزہ پر مسلسل حملے جاری ہیں۔

فلسطینی وزارتِ صحت کے مطابق غزہ کے وسطی علاقے دیر البلح اور جنوبی علاقے خان یونس میں اسرائیلی فوج کی کارروائیوں میں کم از کم 47 فلسطینی شہید ہو گئے۔

اقوام متحدہ کی غزہ سے فلسطینیوں کے انخلاء کی مذمت

اس حوالے سے اقوام متحدہ کے دفتر رابطہ برائے انسانی امور نے غزہ سے فلسطینیوں کے بڑے پیمانے پر انخلاء کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ بڑے پیمانے پر انخلا امدادی کارروائیوں میں رکاوٹ ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز اسرائیلی فوج کے انخلاء کے نئے احکامات جاری کیے جانے پر ہزاروں فلسطینی دیر البلاح کے کچھ حصوں سے نقل مکانی کر چکے ہیں۔

علاوہ ازیں اسرائیل اور لبنان کی سرحد پر دونوں طرف سے کشیدگی برقرار ہے۔

اسرائیل کی شمالی سرحد کے قریب جنوبی لبنان سے فائر کیے گئے راکٹوں کو اسرائیل نے روک دیا۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید