• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قصور: 50 فٹ اونچائی پر ڈور میں پھنسی چیل کو آزاد کروا لیا گیا


پنجاب کے ضلع قصور کی منیر شہید کالونی میں اونچے درخت پر ڈور میں پھنسے پرندے کو ریسکیو 1122 نے پیشہ ورانہ مہارت کا استعمال کرتے ہوئے ریسکیو کرلیا۔

ریسکیو کنٹرول روم کے مطابق انہیں اطلاع موصول ہوئی تھی کہ ایک پرندہ 50 فٹ اونچے درخت پر ڈور کے ساتھ پھنس گیا ہے۔

ریسکیو ٹیم واقعے کی جگہ پر فوری روانہ ہوئی اور 50 فٹ اونچے درخت پر چڑھ کر ڈور میں پھنسی چیل کو 30 منٹ کی کوشش کے بعد آزاد کردیا۔

شہریوں نے ریسکیو ٹیم کی کاوشوں کو سراہا اور اس کی کارگردگی کو قابلِ ستائش قرار دیا۔

قومی خبریں سے مزید