• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نشے کی حالت میں امریکی خاتون کی ڈرائیونگ نے 9 سالہ بیٹے کی جان لے لی

امریکی ریاست نیو یارک کے علاقے لانگ آئی لینڈ میں نشے میں دھت خاتون کی رانگ سائیڈ ڈرائیونگ کے دوران حادثے کے نتیجے میں اس کا 9 سالہ بیٹا ہلاک ہوگیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ حادثے کے بعد 32 سالہ خاتون کیری اے بیڈرک کو 9 سالہ بیٹے کے قتل اور کئی لوگوں کو زخمی کرنے کے الزام میں گرفتار کرلیا گیا تھا۔

کیری بیڈرک نشے کی حالت میں ڈرائیونگ کررہی تھیں، انہیں پولیس اہلکار نے روکنے کی کوشش بھی تاہم خاتون نے گاڑی روکنے کی بجائے اس کی رفتار تیز کردی جس کے کچھ ہی دیر بعد انہوں نے اپنی گاڑی سے چار گاڑیوں کو ٹکر ماری، جس سے ان کے بیٹے ایلی ہنریس کی موت واقع ہوگئی تھی۔

بعد ازاں خاتون کو عدالت میں پیش کیا گیا، جہاں ان پر کئی سنگین الزامات سامنے آئے۔

پولیس کے مطابق کیری پر کئی الزامات عائد کیے گئے ہیں جن میں معطل شدہ لائسنس اور منشیات کے زیرِ اثر 16 سال سے کم عمر کے بچے کے ساتھ گاڑی چلانے اور نشہ آور اشیاء رکھنے کے الزامات شامل ہیں۔

حادثے کے وقت کیری نے مخالف سمت میں گاڑی چلاتے ہوئے دیگر گاڑیوں ٹکر ماری تھی، گاڑیوں کے درمیان تصادم  کی شدت اتنی زیادہ تھی کہ گاڑی کا انجن بھی حادثے کی جگہ سے دور جنگل میں جا گرا تھا، جبکہ گاڑی میں موجود اس کا بیٹا شدید زخمی ہوگیا۔

ریسکیو ٹیم نے کیری کے بیٹے کو گاڑی سے نکالا اور موقع پر سی پی آر سمیت ابتدائی طبی امداد فراہم کی، لیکن افسوس کہ وہ اسپتال پہنچنے سے پہلے ہی دم توڑ گیا۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید