• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اٹلی: پرتعیش کشتی حادثے میں لاپتہ آخری شخص کی لاش سمندر سے نکال لی گئی

تصویر سوشل میڈیا۔
تصویر سوشل میڈیا۔

اٹلی کے جزیرے سسلی کے ساحل پر پرتعیش کشتی ڈوبنے کے واقعے میں لاپتہ آخری شخص کی لاش سمندر سے نکال لی گئی۔

اٹلی کے ریسکیو غوطہ خوروں نے سسلی کے قریب برطانوی ٹیک انٹرپرینیور مائیک لنچ کی سپر یاٹ کے ڈوبنے کے بعد آخری لاپتہ شخص کی لاش سمندر سے نکال لی ہے۔

ذرائع کے مطابق یہ لاش مائیک لنچ کی بیٹی کی سمجھی جا رہی ہے۔ سسلی کے ساحلی علاقے میں لگژری یاٹ ڈوبنے کا واقعہ پیر کو پیش آیا تھا۔ کشتی میں 22 افراد سوار تھے جس میں سے 15 کو بچا لیا گیا۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید