• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ترک ڈرون حملہ، شمالی عراق میں کردستان ورکرز پارٹی کے 3 ارکان ہلاک

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

ترک ڈرون حملے میں شمالی عراق میں کردستان ورکرز پارٹی کے تین ارکان ہلاک ہو گئے۔

عراقی کردستان کی انسداد دہشت گردی سروس کے مطابق ترک ڈرون حملے میں کردستان ورکرز پارٹی (پی کے کے) کے تین ارکان شمالی عراق میں ہلاک ہوئے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ کردستان ورکرز پارٹی سے وابستہ ایک گاڑی کو شمالی شہر سلیمانیہ کے قریب ڈرون حملے کا نشانہ بنایا گیا۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ حملے میں ایک سینئر پی کے کے رکن، اس کا ڈرائیور اور ایک گارڈ ہلاک ہوا۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید