• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بنگلادیش: جھیل کے پانی میں مبینہ طور پر زہر ملانے سے ہزاروں مچھلیاں مرگئیں

فوٹو: فیس بک
فوٹو: فیس بک

بنگلادیش کی دھان منڈی جھیل کے پانی میں مبینہ طور پر زہر ملانے سے ہزاروں کی تعداد میں مچھلیاں مرگئیں۔

بنگلادیشی میڈیا کا کہنا ہے کہ ڈھاکہ ساؤتھ سٹی کارپوریشن نے جمعہ کے روز دھان منڈی جھیل سے تقریباً 1.5 ٹن مردہ مچھلیوں کو ہٹایا، مقامی لوگوں نے دوپہر کے وقت جھیل میں ہزاروں مردہ مچھلیوں کو دیکھا۔

حکام نے کہا ہے کہ مچھلیوں کی موت کی کوئی خاص وجہ فوری طور پر معلوم نہیں ہو سکی، تاہم خدشہ ہے کہ مردہ مچھلیوں کی تعداد میں مزید اضافہ ہو سکتا ہے۔

ڈھاکہ ساؤتھ سٹی کارپوریشن کے افسر کا کہنا ہے کہ پانی اور مردہ مچھلیوں کے نمونے اکٹھے کیے گئے ہیں تاکہ موت کی وجہ کا پتہ چل سکے۔

انہوں نے کہا کہ مچھلیوں کو کسی نے ذاتی مفاد کے لیے زہر دیا ہو گا، ممکنہ طور پر جھیل کے ایک سابق لیز ہولڈر نے موجودہ لیز ہولڈر کے کاروبار کو خراب کرنے کے لیے یہ قدم اٹھایا ہو۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید