• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنجاب: شہدائے کربلا کے چہلم کے سیکیورٹی انتظامات مکمل

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

پنجاب بھر میں حضرت امام حسین رضی اللّٰہ عنہ کے چہلم اور لاہور میں صوفی بزرگ حضرت داتا علی ہجویری کے سالانہ عرس کی سیکیورٹی کے انتظامات مکمل کر لیے گئے۔

اس حوالے سے ایک بیان میں آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا ہے کہ پنجاب بھر میں چہلم  پر 680 مجالس منعقد اور 382 عزاداری جلوس برآمد ہوں گے۔

ڈاکٹر عثمان انور نے بتایا ہے کہ مجالس اور جلوس کے لیے 30 ہزار سے زائد پولیس افسران اور اہلکار سیکیورٹی کے فرائض سر انجام دیں گے۔

انہوں نے بتایا ہے کہ سیف سٹی کیمروں، واک تھرو گیٹس اور میٹل ڈیٹیکٹرز کو سیکیورٹی کے لیے استعمال کیا جائے گا۔

آئی جی پنجاب نے یہ بھی بتایا ہے کہ لاہور میں 44 مجالس اور 5 جلوسوں کی سیکیورٹی پر 7 ہزار سے زائد افسران و اہلکار تعینات ہوں گے۔

قومی خبریں سے مزید