• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایڈورٹائزنگ ایجنسی دا حمیدی پارٹنرشپ کو ورلڈ وائڈ پارٹنرز کا حصہ بنا لیا گیا


معروف آئیڈیاز اور ایڈورٹائزنگ ایجنسی دا حمیدی پارٹنرشپ کو دنیا میں آزاد ایڈورٹائزنگ ایجنسیوں کے سب سے بڑے نیٹ ورک ’ورلڈ وائڈ پارٹنرز‘ کا حصہ بنا لیا گیا ہے۔

اس نیٹ ورک میں دنیا کے 45 ملکوں کی صرف 90 کمپنیوں کو شامل کیا گیا ہے۔

کمپنی کے سی او او اور شریک بانی فراز مقصود حمیدی نے جیو نیوز کو بتایا کہ اس نیٹ ورک میں شمولیت کےلیے انتخاب کے ایک کڑے مرحلے سے گزرنا پڑتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستانی ایڈورٹائزنگ ایجنسی کا ورلڈ وائڈ پارٹنرز کا حصہ بننا پاکستان کی تخلیقی صلاحیتوں کا اعتراف ہے۔

 دا حمیدی پارٹنرشپ نے اس سال اپنے قیام کے 30 سال بھی مکمل کیے ہیں۔ اپنے قیام کے بعد سے اب تک یہ ایجنسی 400 سے زائد برینڈز کے ساتھ کام کر چکی ہے۔

فراز مقصود حمیدی نے کہا ہے کہ دا حمیدی کا مقصد مقامی برینڈز کو بین الاقوامی برینڈز کے برابر یا ان سے بھی زیادہ بہتر بنا کر دکھانا ہے۔

خاص رپورٹ سے مزید