• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کیا ڈونلڈ ٹرمپ، ظہران ممدانی کے اسٹائل سے متاثر ہیں؟ وائرل ویڈیو پر صارفین کے دلچسپ تبصرے

فوٹو بشکریہ سوشل میڈیا
فوٹو بشکریہ سوشل میڈیا 

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا لباس میڈیا کی خصوصی توجہ کا مرکز بن گیا۔

ڈونلڈ ٹرمپ کی ایک حالیہ میڈیا بریفنگ کی ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں اُنہیں ہائی نیک سوئٹر کے اوپر کوٹ  پہنے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

امریکی صدر کے لباس نے فوراََ سوشل میڈیا صارفین کی توجہ حاصل کر لی اور وہ اس پر دلچسپ تبصرے کر رہے ہیں۔

صارفین نے ظہران ممدانی کی ایک پرانی تصویر بھی شیئر کی جس میں وہ مرون رنگ کی ہائی نیک شرٹ کے اوپر سرمئی رنگ کا کوٹ پہنے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔

دونوں کے لباس میں اس قدر مماثلت نظر آنے وجہ سے صارفین کا کہنا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے اس لباس کا انتخاب ظہران ممدانی کے اسٹائل سے متاثر ہو کر کیا ہے۔

 ایک صارف نے لکھا کہ دونوں ہی بہت اچھے لگ رہے ہیں، اب میں بھی یہ اسٹائل کاپی کرنے والا ہوں۔

ایک اور صارف نے لکھا کہ ان دونوں سے زیادہ بہتر اسٹائل باراک اوباما کا تھا۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید
خاص رپورٹ سے مزید