• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جکارتہ 42 ملین آبادی کے ساتھ دنیا کا سب سے بڑا شہر بن گیا

فائل فوٹو
فائل فوٹو

اقوامِ متحدہ کی تازہ رپورٹ کے مطابق انڈونیشیا کا شہر جکارتہ دنیا کا سب سے زیادہ آبادی والا شہر بن گیا، جس کی آبادی تقریباً 4 کروڑ 20 لاکھ تک پہنچ گئی ہے۔

یہ اعزاز کئی دہائیوں تک گریٹر ٹوکیو ایریا کے پاس تھا، مگر اب ٹوکیو آبادی کے لحاظ سے تیسرے نمبر پر چلا گیا ہے، جبکہ بنگلا دیش کا شہر ڈھاکہ دوسرے نمبر پر ہے۔

رپورٹ کے مطابق دنیا تیزی سے اربنائزیشن کی طرف بڑھ رہی ہے اور اس وقت عالمی آبادی (8.2 ارب) کا 45 فیصد حصہ شہروں میں رہتا ہے، 2050 تک آبادی میں ہونے والا دو تہائی اضافہ صرف شہروں میں متوقع ہے۔

انڈونیشیا کی کل آبادی 28 کروڑ 60 لاکھ ہے، جو دنیا میں چوتھے نمبر پر ہے، جکارتہ کی آبادی میں اضافہ زیادہ تر ہجرت کے باعث ہوا ہے، اس تیزی سے بڑھتی آبادی نے شہر کو سنگین ماحولیاتی بحرانوں سے دوچار کر دیا ہے۔

ان حالات کو دیکھتے ہوئے انڈونیشیا نے منصوبہ بنایا ہے کہ دارالحکومت جکارتہ سے بورنیو جزیرے میں منتقل کر کے ایک نیا شہر نوسانتارا تعمیر کیا جائے۔

یہ شہر ایک اسمارٹ فاریسٹ سٹی کے طور پر بنایا جا رہا ہے، جہاں جدید انفراسٹرکچر، توانائی اور وسیع سبز مقامات شامل ہوں گے۔

خاص رپورٹ سے مزید