جنوبی کوریا کے نیشنل میوزیم نے پہلی مستقل اسلامی آرٹ گیلری کا افتتاح کردیا۔
اس آرٹ گیلری کا مقصد عالمی ثقافتی ورثے کو فروغ دینے اور مختلف تہذیبوں کے درمیان ہم آہنگی کو فروغ دینا ہے۔
مذکورہ آرٹ گیلری مستقل نمائش ہال کی تیسری منزل پر قائم کی گئی ہے۔ اس نئی گیلری کا آغاز قطر کے میوزیم آف اسلامک آرٹ کی خصوصی مشترکہ نمائش ’اسلامک آرٹ: اے جرنی آف اسپلینڈر‘ سے کیا گیا۔
یہ نمائش 11 ماہ یعنی اکتوبر 2026 تک جاری رہے گی، جس میں ساتویں سے انیسویں صدی تک کے 83 تاریخی نوادرات شامل ہیں۔ گیلری کو 3 مرکزی حصوں میں تقسیم کیا گیا ہے مذہبی فنون، ثقافتی تبادلے، اور اسلامی شاہی فنون بشمول مخطوطات شامل ہیں۔
اس نمائش میں قرآنِ مجید کے قدیم نسخے، مساجد کے چراغ، جائے نماز، مٹی کے برتن، روایتی کپڑے و زیورات اور معروف تاریخی کمروں کو ڈیجیٹلی تخلیق کیا گیا ہے۔