• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بانی پی ٹی آئی کی صحت سے متعلق ان کے ذاتی معالج نے بتا دیا

بانی پی ٹی آئی: فوٹو فائل
بانی پی ٹی آئی: فوٹو فائل

بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی صحت سے متعلق ان کے ذاتی معالج ڈاکٹر عاصم یوسف نے بتادیا، ان کا کہنا ہے کہ وہ تندرست اور متحرک ہیں۔

اپنے بیان میں ڈاکٹر عاصم یوسف نے کہا کہ جیل میں بانی پی ٹی آئی کی صحت کافی اچھی ہے، انہیں جیل میں کھانے پینے کی کوئی تکلیف نہیں، ان کی دل کی دھڑکن اور بلڈ پریشر بھی نارمل ہے۔

ڈاکٹر عاصم نے کہا کہ بانی تحریک انصاف کا جیل میں مورال کافی بلند ہے، وہ جیل میں رہنے کے عادی ہو چکے ہیں، جیل میں ایکسر سائز  کرنے کے ساتھ ساتھ کتابیں پڑھ رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مجھے یا ڈاکٹر فیصل سلطان کو ہر دو ہفتے بعد بانی پی ٹی آئی کے چیک اپ کی اجازت ملنی چاہیے، بانی تحریک انصاف کے فالو اپ چیک اپس بہت ضروری ہیں۔

قومی خبریں سے مزید