• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ن لیگ اور پی پی میں پاور شیئرنگ، کئی نکات پر اتفاق ہوگیا


حکمران اتحاد کی دو بڑی جماعتوں پاکستان مسلم لیگ (ن) اور پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے درمیان پاور شیئرنگ میں کئی نکات پر اتفاق ہوگیا۔ 

ن لیگ اور پی پی کی رابطہ کمیٹیوں کا پاور شیئرنگ کے معاملے پر اجلاس ختم ہوگیا جس میں دونوں جماعتوں کے درمیان حکومتی اتحاد کے تحریری معاہدے پر مشاورت ہوئی۔

ذرائع کے مطابق اجلاس کے دوران معاہدے کے بقیہ نکات پر مرحلہ وار عمل درآمد اور کچھ نکات پر فوری عمل درآمد اور باقی نکات پر ٹائم فریم دینے پر اتفاق ہوا ہے۔

ذرائع کے مطابق حکومت نے قانون سازی، بجٹ اور پالیسیوں پر قبل از وقت پیپلز پارٹی کو اعتماد میں لینے پر اتفاق کیا۔

ذرائع نے بتایا کہ اجلاس میں طے پایا کہ ملک کے استحکام کےلیے دونوں جماعتیں مل کر چلیں گی جبکہ پیپلز پارٹی پنجاب کے جن اضلاع میں کامیاب ہوئی ہے، وہاں ان کی مرضی کے افسر تعینات ہوں گے۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ اجلاس میں اتفاق کیا گیا کہ پنجاب میں پیپلز پارٹی کو ن لیگ کے ارکان کے برابر ترقیاتی فنڈز دیے جائیں گے۔

ذرائع کے مطابق ن لیگ اور پی پی کے رہنما اجلاس کی رپورٹ قائدین کو پیش کریں گے۔

قومی خبریں سے مزید