• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یہ تاثر غلط ہے پی پی حکومت میں حصہ مانگ رہی ہے، حسن مرتضیٰ

فائل فوٹو
فائل فوٹو

پاکستان پیپلز پارٹی پنجاب کے سینئر رہنما حسن مرتضیٰ نے کہا ہے کہ یہ تاثر غلط ہے پی پی حکومت میں حصہ مانگ رہی ہے۔

حسن مرتضیٰ نے لاہور میں ن لیگ اور پی پی کی رابطہ کمیٹیوں کے پاور شیئرنگ سے متعلق اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کی۔

انہوں نے کہا کہ اجلاس میں ن لیگ اور پیپلز پارٹی کے درمیان پاور شیئرنگ پر بات ہوئی، باتیں خوش گوار ماحول میں ہوئی ہیں۔

پی پی رہنما نے مزید کہا کہ ن لیگ اور پیپلز پارٹی دونوں اتحادی حکومت کو آگے لے کر چلنا چاہتے ہیں، ایک ذیلی کمیٹی بنائی جو پاور شیئرنگ کے معاملات کو دیکھے گی۔

اُن کا کہنا تھا کہ ہفتے تک چیزوں کو فائنل کر کے کمیٹی کے سامنے لائیں گے، غلط تاثر دیا جارہا ہے کہ پیپلز پارٹی حکومت سے حصہ مانگ رہی ہے۔

حسن مرتضیٰ نے یہ بھی کہا کہ پیپلز پارٹی اپنے مقاصد کے حصول کےلیے حکومت کو ٹف ٹائم دے رہی ہے۔

قومی خبریں سے مزید