• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

"سر آپ کا ویژن ہے" فواد چوہدری کا پاکستان کی شکست اور محسن نقوی کے بیان پر تبصرہ


سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے بنگلادیش کے ہاتھوں پاکستانی ٹیم کی شکست اور چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کے بیان پر انتہائی مختصر تبصرہ کیا ہے۔

اپنے بیان میں فواد چوہدری نے صرف یہ کہا کہ "سر آپ کا ویژن ہے"۔

یاد رہے کہ راولپنڈی ٹیسٹ میں بنگلادیش نے پاکستان کو 10 وکٹوں سے شکست دے دی۔

راولپنڈی میں کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ میچ میں قومی ٹیم دوسری اننگز میں 146 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی تھی اور مہمان ٹیم کو جیت کے لیے صرف 30 رنز کا ہدف دیا تھا۔

میچ کے بعد چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) محسن نقوی نے کہا  کہ بنگلادیش نے پاکستان کے خلاف تاریخی کامیابی حاصل کی۔

محسن نقوی نے یہ بھی کہا تھا کہ بنگلادیش کرکٹ ٹیم نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا، انہوں نے پورے میچ میں اچھا پرفارم کیا، بنگلادیش پاکستان کے خلاف پہلی مرتبہ جیتا ہے، بنگلادیش کرکٹ ٹیم کو بہت مبارک ہو۔

قومی خبریں سے مزید