حماس کے رہنما محمود شبکی نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر کے مسلمانوں کیلئے بھی سوچنا ہوگا۔
پشاور میں فلسطین کانفرس سے خطاب کرتے ہوئے حماس کے رہنما محمود شبکی کا کہنا تھا کہ غزہ کے مسلمانوں کےلیے کانفرنس کے انعقاد پر شکر گزار ہوں۔
انہوں نے کہا کہ فلسطینی شہداء کی تعداد 40 ہزار سے زائد ہوگئی ہے، عمارتیں تباہ ہونے سے لاکھوں لوگ ملبے تلے دبے جن کی تفصیلات نہیں۔
انکا یہ بھی کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر میں بھی مسلمان تکلیف میں ہیں، ان کےلیے بھی سوچنا ہوگا۔
حماس کے ایک اور رہنما ابوظہیر ناجی نے فلسطین کانفرس سے خطاب میں کہا کہ مسلمانوں نے ثابت کیا کہ وہ کبھی اپنا وطن نہیں چھوڑیں گے۔
ابوظہیر ناجی کا مزید کہنا تھا کہ ہماری جنگ سرحد کی نہیں اسلام کی ہے۔ ہمارا ساتھ دینے پر پاکستان کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔