• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ندا ڈار کو کپتانی سے ہٹانے کا فیصلہ، فاطمہ ثنا کو قیادت سونپے جانے کا امکان، ذرائع

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے قبل پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کی کپتان تبدیل کیے جانے کا امکان ہے۔ ندا ڈار کو ہٹا کر ویمن ٹیم کی نئی کپتان مقرر کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ ویمن ٹیم کی کپتان کی تبدیلی کے حوالے سے جلد باضابطہ اعلان کیا جائے گا۔

ذرائع نے بتایا کہ ندا ڈار کو ان کی انفرادی کارکردگی اور کپتان کی صلاحیتوں کی وجہ سے تبدیل کیا جا رہا ہے۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ فاطمہ ثنا پاکستان ویمن کرکٹ کی ٹیم کپتان کےلیے مضبوط امیدوار ہیں انکی تقرری کا اعلان جلد کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ بنگلادیش کی زیر میزبانی اکتوبر میں متحدہ عرب امارات میں کھیلا جائے گا۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید