• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلوچستان میں دہشت گردی کرنیوالے بھارتی نمائندے ہیں: خالد مسعود سندھو

صدر مرکزی مسلم لیگ خالد مسعود سندھو—فائل فوٹو
صدر مرکزی مسلم لیگ خالد مسعود سندھو—فائل فوٹو 

صدر مرکزی مسلم لیگ خالد مسعود سندھو نے بلوچستان میں دہشت گردی کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بلوچستان میں دہشت گردی کرنے والے عوام کے نہیں بھارت کے نمائندے ہیں۔

جاری کیے گئے مذمتی بیان میں خالد مسعود سندھو نے کہا ہے کہ 23 افراد کے جاں بحق ہونے کے واقعے پر بہت دکھ اور افسوس ہے، موسیٰ خیل اور قلات میں دہشت گردوں نے مسافروں کو نشانہ بنا کر بربریت کا مظاہرہ کیا۔

اُنہوں نے کہا کہ بلوچستان میں قومی شاہراہوں پر امن و امان کو یقینی بنایا جائے۔

صدر مرکزی مسلم لیگ نے کہا کہ اس واقعے میں ملوث دہشت گرد اور سہولت کار اپنے انجام سے بچ نہیں پائیں گے۔

اُنہوں نے کہا کہ مرکزی مسلم لیگ جاں بحق افراد کے لواحقین سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتی ہے۔

خالد مسعود سندھو نے کہا کہ بلوچ عوام دہشت گردوں کی مذمت اور حوصلہ شکنی کریں۔

امیر بہادر خان ہوتی کی بھی مذمت

صوبائی جنرل سیکریٹری عوامی نیشنل پارٹی پنجاب امیر بہادر خان ہوتی نے بھی سانحہ موسیٰ خیل کی مذمت کی ہے۔

اُنہوں نے کہا کہ دہشت گردی کی یہ کارروائی انتہائی شرمناک ہے، اس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے، بے گناہ اور نہتے لوگوں کو نشانہ بنانا انتہائی بزدلانہ فعل ہے۔

امیر بہادر خان ہوتی نے مزید کہا کہ قوم اور سیکیورٹی فورسز دہشت گردی کے خاتمے کے لیے پُر عزم ہیں۔

قومی خبریں سے مزید