حکمران جماعت مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر طاہر خلیل سندھو نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی نے پاکستان کے ایٹمی پروگرام کی مخالف امریکی فرم ہائر کی ہے۔
اسلام آباد سے جاری بیان میں سینیٹر طاہر خلیل سندھو نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے وہ امریکی فرم ہائر کی جو کئی سالوں تک ہمارے ایٹمی پروگرام کی مخالفت کرتی رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کے ایٹمی پروگرام پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا، وزیر اعظم کی قیادت میں حکومت عام آدمی کی زندگیوں میں مثبت بہتری لا رہی ہے۔
ن لیگی سینیٹر نے مزید کہا کہ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا شرپسندی کےلیے سرکاری وسائل استعمال کر رہے ہیں۔ 2017ء میں نواز شریف کو نکال کا ملکی خوشحالی کا راستہ روکا گیا۔