• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کرم میں فریقین کے پاس بھاری اور معیاری اسلحہ ہے جو واپس لیا جائے گا، ڈی سی کرم



ڈپٹی کمشنر کرم جاوید محسود کا کہنا ہے کہ فریقین کے پاس بھاری اور معیاری اسلحہ ہے جو واپس لیا جائے گا۔ بنکرز اور بھاری اسلحہ ختم کیا جائے گا۔

جیونیوز سے ٹیلیفونک گفتگو کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ کرم تنازع کے حل کےلیے جرگہ منگل کو دوبارہ ہوگا، ایک فریق نے مشاورت کےلیے دو دن کا وقت مانگا ہے۔

ڈی سی کرم جاوید محسود کا کہنا تھا کہ فریقین 15 دن میں اسلحہ کب اور کہاں جمع کروانے کا طریقہ کار دیں گے؟ بند روڈ کھولنے کی کوششیں جاری ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کرم میں ادویات پہنچانے اور مریضوں کو لانے کےلیے ہیلی سروس جاری ہے۔ روڈ کی بندش کے باعث بیرون ملک جانے والے افراد کو بھی ہیلی کاپٹر میں لایا جا رہا ہے۔

قومی خبریں سے مزید