ایران میں پاکستانی زائرین کی ایک اور بس حادثے کا شکار ہوگئی، حادثے میں 3 افراد جاں بحق اور 48 زخمی ہوگئے ہیں۔
ایرانی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایرانی شہر نیریز میں گزشتہ رات پاکستانی زائرین کی بس ٹرک سے ٹکرائی ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستانی زائرین اربعین میں شرکت کےلیے ایران کے راستے عراق جا رہے تھے کہ اُن کی بس حادثے کا شکار ہوگئی۔
ایرانی حکام کے مطابق حادثہ بریک میں تکنیکی خرابی اور ڈرائیور سے گاڑی بےقابو ہوجانے کے سبب پیش آیا۔
یاد رہے کہ 21 اگست کو ایرانی شہر یزد میں پاکستانی زائرین کی بس کو حادثے میں 35 افرادجاں بحق ہوئے تھے۔