• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اب کوئی صورت نہیں کہ دہشتگرد کو ناراض بلوچ کہا جائے، وزیر داخلہ

محسن نقوی: فوٹو فائل
محسن نقوی: فوٹو فائل

وزیر داخلہ محسن نقوی کا کہنا ہے کہ اب کوئی صورت نہیں ہے کہ دہشتگرد کو ناراض بلوچ کہا جائے، بلوچستان میں دہشت گرد حملے ایک دم سے نہیں، پلاننگ سے کیے گئے، ان حملوں کا بھرپور طریقے سے جواب دیں گے۔

لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ ناراض لوگوں کو منائيں گے لیکن دہشت گردوں سے کوئی بات نہيں ہوگی۔

محسن نقوی نے کہا کہ بلوچستان کو غیر مستحکم کرنے والے کردار بے نقاب کریں گے، کل اسسٹنٹ کمشنر قلات پر بھی فائرنگ کی گئی مگر اللّٰہ نے انہیں بچایا۔

وزیر داخلہ نے یہ بھی کہا کہ کسی انٹیلی جنس کی کوئی ناکامی نہيں، دہشت گردوں کے عزائم کچھ اور تھے جنہیں ناکام بنایا گیا۔

 محسن نقوی نے کہا کہ کالعدم ٹی ٹی پی کا مرکز افغانستان میں ہے، جن لوگوں کو چھوڑا گیا ہے وہ آج کل دہشت گردی میں ملوث ہیں۔

قومی خبریں سے مزید