اپوزیشن رہنما محمود خان اچکزئی نے کہا ہے کہ جو واقعات ہو رہے ہیں، سرکار نے اُس میں دلچسپی نہیں دکھائی، جس پر دکھ ہوا۔
اسلام آباد میں پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو میں محمود خان اچکزئی نے کہا کہ کچھ دن پہلے کرم ایجنسی میں 50 سے زائد لوگ شہید ہوئےتھے۔
انہوں نے کہا کہ جو واقعات ہو رہے ہیں دکھ ہوا سرکار نے وہ دلچسپی نہیں دکھائی، ایسا لگ رہا ہے، یہ لوگ ملک کو خانہ جنگی کی طرف لےکر جا رہے ہیں۔
اپوزیشن رہنما نے مزید کہا کہ یہ ملک ہمیں پیارا ہے، ملک میں دہشت گردی میں جو لوگ مارے جاتے ہیں، ان کا کوئی ذمے نہیں لیتا۔
اُن کا کہنا تھا کہ ہماری اپنی غلطیوں کی وجہ سے ہو رہا ہے، یہ ملک ڈوب رہا ہے، اس بربادی میں ہم سب شامل ہیں۔ مذاکرات ہوں گے تو سیاسی قیادت کےساتھ ہوں گے۔