• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکا نے پاکستانی حکام کو اکبر بگٹی کے ٹھکانے کے بارے میں بتایا تھا، بیٹے کا دعویٰ

نواب اکبر بگٹی : فوٹو فائل
نواب اکبر بگٹی : فوٹو فائل

سابق وزیراعلیٰ اور سابق گورنر بلوچستان نواب اکبر بگٹی کی 18ویں برسی آج منائی گئی۔

اس موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے نواب اکبر بگٹی کے بیٹے نوابزادہ جمیل اکبر بگٹی نے دعویٰ کیا کہ اُس وقت کے امریکی حکام نے پاکستانی حکام کو پہاڑوں میں ان کے والد کے ٹھکانے کے بارے میں بتایا تھا۔

نوابزادہ جمیل اکبر بگٹی کا کہنا تھا کہ ان کے والد رابطے کےلیے امریکی سیٹلائٹ فون استعمال کر رہے تھے۔

ان کا کہنا تھا کہ امریکی حکام کی معلومات کی بنیاد پر پہاڑی علاقے میں آپریشن کیا گیا جس میں ان کے والد شہید ہوئے۔

قومی خبریں سے مزید