• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سانحہ 12 مئی کی از سرِ نو تحقیقات کی درخواست غیر مؤثر ہونے پر خارج

سندھ ہائیکورٹ میں سانحہ 12 مئی کی از سر نو تحقیقات کے کیس کی سماعت17 سال گزر جانے کے باوجود از سر نو تحقیقات مکمل نہیں ہوسکیں، عدالت نے درخواست گزار کے انتقال کے باعث غیر موثر ہونے پر درخواست خارج کردی۔

 آج ہونے والی سماعت کے موقع پر ایس ایچ او قائد آباد کی جانب سے درخواست گزار اقبال کاظمی سے متعلق رپورٹ پیش کرتے ہوئے عدالت کو بتایا کہ درخواست گزار اقبال کاظمی 28 مئی 2021 کو انتقال کر چکے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اقبال کاظمی کی اہلیہ نے ان کا ڈیتھ سرٹیفکیٹ واٹس ایپ کے ذریعے بھیجا تھا، جس کی متعلقہ اسپتال سے بھی تصدیق کی گئی ہے۔

عدالت نے پولیس رپورٹ کے بعد درخواست غیر موثر ہونے پر خارج کردی۔

سندھ ہائیکورٹ نے 11 ستمبر 2018 کو تحقیقات کیلئے عدالتی کمیشن بنانے سے متعلق فیصلہ سنایا تھا۔

قومی خبریں سے مزید