• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سعودی عرب اور امریکہ تاریخ ساز معاہدے پر کام کر رہے ہیں، امریکی سفیر

ریاض (شاہدنعیم) سعودی عرب اور امریکہ متعدد معاہدوں پر مل کر کام کر رہے ہیں جن میں امریکہ-سعودی تزویراتی شراکت داری اور فوجی معاہدوں کو مضبوط کرنے کے ساتھ ساتھ سعودی عرب اور اسرائیل کے درمیان تعلقات کو معمول پر لانا اور اقتصادی تعلقات کو تقویت دینا شامل ہے، جو ایک آزاد فلسطینی ریاست کے لیے ایک قابل اعتماد راستے کی طرف لے جائے گا۔یہ بات سعودی عرب میں امریکی سفیر مائیکل رتنی نے پین عرب اخبار ’الشرق الاوسط‘ کو انٹرویو دیتے ہوئے کہی۔ امریکی سفیر نے کہا کہ ہم اس معاہدے کے بہت ہی اہم عناصر کے انتہائی قریب آ چکے ہیں اور، یہ ضروری ہے کہ ہم اس کو مل کر حتمی شکل دیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ امریکہ اور سعودی عرب کے درمیان ایک تاریخ ساز معاہدہ ہو گا۔اگرچہ مائیکل رتنی نے معاہدوں کے پیکج کو حتمی شکل دینے کے لیے کسی مخصوص ٹائم فریم کا تذکرہ نہیں کیا، لیکن انھوں نے اس کی جلد تکمیل کی خواہش کا اظہار کیا۔امریکی سفیر نے کہا کہ ہم ایک پیچیدہ خطے میں ہیں اور خود معاہدے میں بہت سی پیچیدگیاں ہیں لیکن ہم اسے جلد از جلد مکمل کریں گے۔

دنیا بھر سے سے مزید