لاہور (پرویز بشیر سے)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر نواز شریف کا فی الحال لندن جانے کا کوئی پروگرام نہیں ہے ان کے خاندانی ذرائع نے ان خبروں کو غلط اور بے بنیاد قرار دیا ہے کہ نواز شریف ستمبر کے پہلے ہفتے میں لندن جا رہے ہیں۔
یاد رہے کہ اس خبر کے حوالے سے تحریک انصاف نے نواز شریف کے لندن جانے پر نہ صرف تنقید کی تھی بلکہ یہ بھی کہا تھا کہ انہیں لندن جانے سے روکا جائے۔
تحریک انصاف کے کچھ عہدیداروں نے یہ بھی کہا تھا کہ وہ 8ستمبر کے جلسے سے گھبرا کر لندن جا رہے ہیں مسلم لیگ (ن) کے عہدیداروں نے کہا ہے کہ نواز شریف لندن جانے میں آزاد ہیں وہ جب چاہیں لندن جا سکتے ہیں ان پر کوئی پابندی نہیں۔