• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایران، عراق زائرین کے سیکورٹی خدشات، سمندری راستے سے واپس لانے کی تجویز

اسلام آباد( رانا غلام قادر )وزیر اعظم شہباز شریف نے ایران اور عر اق سے واپس آنے والے زائرین کے سیکورٹی خدشات کے ازالہ کیلئے کمیٹی تشکیل دیدی ہے کابینہ ڈویژن نے نو ٹیفیکیشن جاری کردیا ۔ 

کمیٹی کے چیئر مین سیکر ٹری وزارت مذہبی امور اور شریک چیئر مین سیکر ٹری وزارت داخلہ ہو ں گے۔ دیگر ممبران میں سیکرٹری بحری امور تمام صو بائی چیف سیکر ٹریز شامل ہیں۔ 

وزارت مذہبی امور کمیٹی کو سیکر ٹیریٹس پورٹ فر اہم کرے گی اور اپنی رپورٹوزیر اعظم کو پیش کرے گی۔

یہ کمیٹی زائرین کی جانب سے انہیں درپیش سیکورٹی خدشات کے اظہار کے پیش نظر تشکیل دی گئی ۔

وزیر اعظم نے کمیٹی کو ہدایت دی ہے کہ زائرین کی محفوظ واپسی یقینی بنانے کیلئے سمندری راستے سے واپس لانے کے آپشن پر بھی غور کرے۔ذرائع کے مطابق بلوچستان میں جاری دہشت گردی کی لہر کی وجہ سے زمینی راستے کے غیر محفوظ ہونے کی وجہ سے سمندری روٹ سمیت تمام ااپشنز زیر غور لانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

اہم خبریں سے مزید