ٹوکیو (عرفان صدیقی) تحریک منہاج القران کے بانی سربراہ پروفیسر ڈاکٹر طاہر القادری پانچ روزہ دورے پر جاپان پہنچ گئے ، ٹوکیو کے ہانیدا ایئرپورٹ سیکڑوں افراد طاہر القادری کے استقبال کے لیے پہنچ گئے ، طاہر القادری کو دیکھ کر ہجوم بے قابو ہوگیا اور ان کا استقبال بد نظمی کا شکار ہوگیا جس کے باعث دور دراز سے آئے ہوئے مرد و خواتین اور بچےطاہر القادری سے ملاقات نہ کرسکے اور نہ ہی انھیں گلدستے پیش کرسکے ، منہاج القران جاپان کی انتظامیہ نے جاپان بھر سے ڈاکٹر طاہر القادری کے استقبال کے لیے آنے والے تمام افراد سے معذرت طلب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمارے لیے ڈاکٹر طاہر القادری کی حفاظت سب سے اہم تھی تاہم شدید بد نظمی کے باعث ڈاکٹر صاحب کو حفاظت کے ساتھ ہوٹل لے جانا ہی بہتر تھا ۔