• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سطح سمندر میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے، اقوام متحدہ

کراچی (نیوز ڈیسک) اقوام متحدہ کے سربراہ انتونیو گوتیرس نے بحرالکاہل میں تیزی سے بڑھتے ہوئے سطح سمندر کے بارے میں خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ عالمی اوسط کی شرح سے تین گنا زیادہ بڑھ رہا ہے۔

 انہوں نے گرین ہاؤس گیسیز کے اخراج میں کمی پر زور دیا ہے۔ اقوام متحدہ کے سربراہ نے پیسیفک آئی لینڈز فورم میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ "میں ٹونگا میں ہوں تاکہ بڑھتی ہوئی سطح سمندر پر ʼسیو آور سیزʼ سے متعلق ایک عالمی تبنیہ جاری کروں۔ 

اقوام متحدہ کے سربراہ نے کہا کہ بحر الکاہل کے جزائر سمندر کی بڑھتی ہوئی سطح کے اثرات سے "خاص طور پر بے نقاب" ہو چکے ہیں۔

دنیا بھر سے سے مزید