کراچی(نیوزڈیسک)بنگلادیش کی سابق وزیر اعظم شیخ حسینہ واجد کیخلاف قتل کے مزید 5مقدمات درج کرلیے گئے۔بنگلادیشی میڈیا کے مطابق سابق وزیراعظم اور عوامی لیگ کی رہنما حسینہ واجد کے خلاف 5 اگست کے بعد سے درج مقدمات کی تعداد 71 ہوگئی ہے۔رپورٹ کے مطابق حالیہ درج ہونے والے قتل کے مقدمات ڈھاکا اور راجشاہی میں درج کیے گئے ہیں جن میں شیخ حسینہ سمیت دیگر عوامی لیگ کے رہنما بھی نامزد کیے گئے ہیں۔