• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سویڈن، قرآن کی بے حرمتی کرنے والوں پر نسلی منافرت کو ہوا دینے کا الزام عائد

اسٹاک ہوم(اے ایف پی)سویڈش پراسیکیوٹرز نے گزشتہ برس قرآن پاک کو بیحرمتی کرنے کے متعدد مظاہروں پردوافراد کے خلاف نسلی منافرت کو ہوا دینے کا الزام عائد کیا، جس نے مسلم ممالک میں بڑے پیمانے پر غم و غصے کو جنم دیا۔ عراق کے سلوان مومیکانے متعدد مظاہروں میں قرآن پاک کی بے حرمتی کی، اوراس کے ساتھی سلوان نجم پرگزشتہ برس موسم گرما میں چار مواقع پر ایک نسلی گروہ کے خلاف تحریک چلانے کا الزام عائد کیا گیا۔ سینئر پراسیکیوٹر انا ہانکیو نے ایک بیان میں کہا کہ دونوں افراد کے خلاف چار مواقع پر بیانات دینے اور قرآن پاک کے ساتھ ایسا سلوک کرنے پر مقدمہ چلایا گیا ہے، جس کا مقصد مسلمانوں کے عقیدے کی توہین کا اظہار کرنا تھا۔چارج شیٹ کے مطابق، دونوں افرادنے قرآن پاک کی بے حرمتی کی، جس میں اسے جلانا بھی شامل ہے، جبکہ ایک معاملے میں اسٹاک ہوم کی مسجد کے باہرمسلمانوں کے بارے میں توہین آمیز تبصرے کیے گئے ۔

دنیا بھر سے سے مزید